(مانیٹرنگ ڈیسک)بعض اوقا ت بچے اتنی تیزی سے کوئی کام سرانجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والا دنگ رہ جاتا ہے ۔ اس طرح کا ایک واقعہ ترکی میں پیش آیا جہاں ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب ایک تقریب کے دوران طیب اردگان کی موجودگی میں صدر سے پہلے اس بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔اس بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردگان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔سٹیج پر پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار قطار بنا کر کھڑے تھے۔ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی قینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردگان کی طرف دیکھا۔دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ اس بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لئے۔ اس موقع پر طیب اردگان نے بچے سر پر پیار سے دھول لگائی۔ منتظمین نے فوری نیا فیتہ لگا کر اس تقریب کا افتتاح کروایا۔ ویڈیو وائرل ہونے پر اس بچے کی ہوشیاری کو لوگ کافی سرہا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اکشے کمار کیلئے بری خبر۔۔ لندن میں شوٹنگ چھوڑ کر ملک واپس