پاکستان کا ایساگائوں جہاں کاہرباسی پڑھا لکھا۔۔100سال سے کو ئی جر م بھی نہیں ہوا؟

Sep 07, 2021 | 23:13:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک)شمال مغربی پنجاب میں واقع ایک چھوٹا سا پاکستانی گاؤں رسول پور،جہاں100 فیصد خواندگی اور 0 فیصد جرائم کی شرح ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کاکہنا ہے کہ اس گاؤں میں ہر سال 8 ستمبر کو تعلیم کا عالمی دن جشن کی طرح منایا جاتا ہے اور لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ تعلیم کے لیے اسکولوں کے اساتذہ کے ٹھوس عزم کو سراہتے ہیں۔پورا گاؤں ہی نان سموکنگ زون ہے۔

رسول پور کی آبادی 2 سے 3 ہزار ہے اور زیادہ تر رہائشی احمدانی بلوچ ہیں، جن کے آباؤ اجداد 1933-34 میں بلوچستان سے یہاں آئے تھے۔اس زمانے میں آمدنی کا کوئی مستقل ذریعہ نہیں تھا تو تعلیم ہی ان کے لیے زندگی گزارنے کا ذریعہ بن گیا۔

اس گاؤں میں 2 ہائی  اور ایک پرائمری سکول ہے، ہائی سکول میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد طالبعلم قریبی واقع جام پورشہر کے کا لج جا تے ہیں۔غیر ملکی میڈیاسے گفتگو میں سکو ل ٹیچرمہتاب جہاں نے بتایا 'میرے سکول میں 300 لڑکیاں ہیں اور لگ بھگ اتنی ہی تعداد لڑکوں کے سکول میں پڑھنے والوں کی ہے۔ ہم بس اپنا نام لکھنے کی اقوام متحدہ کی تعلیم کی تعریف پر یقین نہیں رکھتے، یہاں ہر فرد کو ہائی سکول کی تعلیم مکمل کرنا ہوتی ہے ورنہ بزرگوں کی جانب سے اسے معاشرے کا حصہ نہیں بننے دیا جاتا'۔تمام خواتین تعلیم یافتہ اور گزشتہ 100 سال میں کوئی جرم نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا 'یہاں گاؤں کی تمام خواتین تعلیم یافتہ ہیں۔ اس سے خواتین کی تعلیم کی اہمیت سمجھ میں آتی ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ تمام بچے جیسے ہی 4 سے 5 سال کے ہوتے ہیں، وہ تعلیم شروع کردیتے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں دور جاہلیت ۔۔ بارش کیلئے کمسن لڑکیوں کی شرمناک حالت میں پریڈ۔۔ویڈیوزاور تصاویر سامنے آگئیں

جام پور کے اسسٹنٹ کمشنر محمد فاروق نے کہا 'یہ گاؤں پوری دنیا کے لیے پاکستان کی حقیقی تصویر کی نمائندگی کرتا ہے۔ یہاں کے لوگوں نے مل کر ہر ایک کے لیے تعلیم کے حصول اور رہائش کے لیے صاف اور دوستانہ ماحول کے قیام کو ممکن بنایا'۔ بچوں اور ان کے والدین کی حوصلہ افزائی کے لیے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں ایسے طالبعلموں کی ستائش کی جاتی ہے جو یونیورسٹی کی سطح کے امتحابات پر پوزیشنز حاصل کرتے ہیں۔

رسول پور کے رہائشیوں نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا '100 فیصد خواندگی ہی نہیں بلکہ اس ماڈل ولیج کے پولیس سٹیشن میں گزشتہ 100 برسوں کے دوران جرم کا ایک کیس بھی رجسٹرڈ نہیں ہوا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں کے لوگ ہر ایک کے حقوق کے حوالے سے کتنے ذمہ دار ہیں۔

مزیدخبریں