’’گائے کو گود لےلو‘‘بھارتی ریاستی حکومت ایپ اور ویب سائٹ لانچ کریگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بہت سے ہندو گائے کو مقدس سمجھتے ہیں اور کئی ریاستوں میں جانوروں کے ذبح پر پابندی ہے۔آوارہ گائیں پورے بھارت میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے ،بھارت کی مدھیہ پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ 'ہائی ٹیک حل' متعارف کرانا چاہتی ہے.
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارت کی ہندو اکثریت نے گائے کو ایک مقدس جانور کے طور پر طویل عرصے سے تعظیم دی ہے ، لیکن اب ایک ریاستی حکومت اس عقیدت کو 21 ویں صدی میں لانے کے منصوبے تیار کر رہی ہے۔مدھیہ پردیش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ ایک ایسی ایپ اور ویب سائٹ لانچ کرے گی جو لوگوں کو "گائے کو گود لینے" کے لیے ایک سٹاپ شاپ کے طور پر کام کرے گی ، ان کی مقامی "گاؤشالا" (گائے پناہ گاہ) کی تازہ ترین خبروں سے باخبر رہے گی اور یہاں تک کہ گائے کے گوبر اور پیشاب سے بنایا گئی اشیاء بھی خریدے گی۔تاہم گائے کاانفرادی طور پر دیکھ بھال کیلئے خرچہ اٹھانا اتنا آسان کام نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترک بچے نے کیا کام دکھا دیا کہ طیب اردگان حیران رہ گئے،ویڈیو وائرل