سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا

Sep 07, 2021 | 23:52:PM
سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے معروف اداکار سدھارتھ شکلا  کی اچانک موت نے نہ صرف شوبزانڈسٹری کو افسر دہ کیابلکہ ان کی قریبی دوست شہنازگل اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ دوسری جانب بھارت ہی کی معروف اداکارہ سدھارتھ کی موت کا گہرا صدمہ برداشت نہ کرسکیں اور موت کے منہ پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں دارِ فانی سے کُوچ کرنے والے بگ باس 13 کے فاتح اور نامور اداکار سدھارتھ شکلا کی موت نے بھارتی اداکارہ و گلوکارہ جیسلین متھارو کو ہسپتال پہنچادیا،سدھارتھ شکلا کی اچانک موت کی خبر سن کر جیسلین ان کے گھر گئی تھیں اور وہاں سے واپسی پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ شکلانے موت سے پہلے کونسا مشروب پیا؟سنسنی خیز انکشافات
اداکا رہ نے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہناتھا کہ جس دن سدھارتھ شکلا کی موت ہوئی میں ان کے گھر گئی تھی،ان کے گھر میں سب اشک بار تھے، شہنازاور آنٹی سے مل کر جب میں گھر آئی تو میں نے میسج پڑھا کہ تم بھی مرجاؤ، میں خود گھبرا گئی اور خود ہسپتال داخل ہونا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ نے موت سے قبل بگ باس شو میں کونسی خواہش کا اظہار کیا ؟جان کر اہلخانہ آبدیدہ

اداکارہ نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ کل رات 104 بخار تھا اور آج کچھ بہتر محسوس کررہی ہوں، مداحوں سے تندرستی کے لئے دعا کا کہتے ہوئے ادا کا رہ نے کہا کہ خود کا بھی خیال رکھیں۔

یا د رہے کہ ویڈیو پیغام پر اداکارہ کو بڑی تعداد میں منفی تبصروں کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعداُن کی طبیعت ناساز ہو گئی اور انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا،انہوں نے کہا کہ ایسے منفی تبصروں کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہیں، لیکن وہ جلد صحتیاب ہوکر ہسپتال سے گھر منتقل ہوجائیں گی۔