دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: عمران خان سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

Sep 07, 2022 | 09:43:AM
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی
کیپشن: سابق وزیراعظم عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی۔

 اسلام آباد کی مقامی عدالت میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں عمران خان سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ وکیل بابر اعوان نے موقف اپنایا کہ سینیٹر سیف اللہ نیازی بھی مقدمہ کے وقت اسلام آباد میں نہیں تھے، سیف اللہ نیازی اس وقت ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دیکھ لیں اگر کوئی شامل نہیں تھا تو اس کو مقدمہ سے فارغ کریں۔ عدالت نے عمران خان سمیت تمام ملزمان کی عبوری ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔