گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 158 کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 158 کیسز سامنے آئے۔
پاکستان کے قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا۔
این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 15 ہزار 303 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں مثبت کیسز کی شرح 1.03 فی صد رہی۔ اس کے علاوہ کووِڈ نائنٹین سے ہونے والے انفیکشن کے باعث ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 105 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
COVID-19 Statistics 07 September 2022
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) September 7, 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 15,303
Positive Cases: 158
Positivity %: 1.03%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 105
قومی ادارہ برائے صحت پاکستان ک اعدادوشمار کے مطابق ملک میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 70 ہزار 296 کرونا کیسز سامنے آ چکے ہیں جب کہ مجموعی اموات کی تعداد 30 ہزار 586 ہو چکی ہے۔