(سپورٹس ڈیسک) ایشیاء کپ ٹی 20 سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ کے میدان میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ پاکستان بھارت کے خلاف کھلائی گئی ٹیم کے ساتھ ہی میدان میں اترے گی۔ پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ محمد رضوان فٹ ہیں اور میچ میں شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیاء کپ، سری لنکا نے بھارت کو شکست دیدی