سیلاب متاثرین کی مدد،وزیرِاعظم ڈیرہ اسماعیل خان چلے گئے

Sep 07, 2022 | 10:43:AM

(ویب ڈیسک ) وزیرِاعظم شہباز شریف اسلام آباد سے دورہ ڈیرہ اسماعیل خان کیلئے روانہ ہو گئے، شہباز شریف سیلاب زدہ علاقوں میں شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام نگرانی خود کر رہے ہیں۔

وزیراعظم کو سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی اور امدادی کاموں کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش دی جا رہی ہے، وزیراعظم ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل پر پہنچ رہے ہیں، N-50 پر واقع اس اہم پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جبکہ یہ بریفنگ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز نشر کریگا، وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے سب کو آگے آنا ہوگا۔

مزیدخبریں