گورنر پنجاب سے آئی جی کی ملاقات، بڑا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر پنجاب سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے ملاقات کی، جس میں آئی جی مرزا شاہد سلیم بیگ نے بلیغ الرحمان کو جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا۔
اس موقع پر گورنر پنجاب بلیغ الرمان نے حکم دیا کہ قیدی مجرم ہونے کیساتھ انسان بھی ہیں، قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں، اس لئے جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائی تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔
آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم نے کہا کہ پنجاب کی جیلوں قیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جیلوں میں واش رومز بہتر بنائے ہیں، جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے، قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔