حکومتی قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کا قرض 50 ہزار 503 ارب روپے ہو گیا ہے۔
مرکزی بنک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت کا قرض جولائی 2021ء سے جولائی 2022ء کے دوران 27 فیصد بڑھا۔ حکومت کا مقامی قرض 31 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں حکومت کا مقامی قرض 16 فیصد بڑھا ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 19 ہزار ارب روپے ہے اور ایک سال میں ملک کا بیرونی قرض 49 فیصد بڑھا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے حال ہی میں ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے جس کی پہلی قسط پاکستان کو موصول ہوچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف پیکیج کے باوجود ڈالر مہنگا