تاریخ کی منفرد مثال، شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر دی

Sep 07, 2022 | 12:31:PM
 منفرد مثال، شہباز شریف , نئی روایت,وزیراعظم ہاؤس,توشہ خانے, وزیر اعلی پنجاب
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گئے ، وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی  گئی،وزیراعظم کو ملنے والے غیرملکی تحائف وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  بیرونی ممالک سے ملنے والے تحائف اب عوام دیکھ سکیں گے ، وزیراعظم  نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے عوام آگاہ ہوں،وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی،وزیراعظم ہاؤس میں مختص جگہ پر یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے،بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف وزیراعظم نے سرکاری خزانے میں جمع کرا دئیے۔

توشہ خانے میں جمع کرائے گئے تحائف کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے،وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے،تحائف میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل،ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے،خلیجی ریاستوں کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں،وزیراعظم نے قیمتی قلم، انگوٹھی، 'کف لنک' (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف توشہ خانے میں جمع کرا دئیے

شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا