میٹرک اور انٹر کے لاکھوں طلباء کیلئے اچھی خبر آگئی

Sep 07, 2022 | 12:45:PM

(ویب ڈیسک) میٹرک اور انٹر کے لاکھوں طلباء کیلئے اچھی خبر آگئی۔ سات مضامین میں فیل طلباء کو سپلمنٹری امتحان دینے کی اجازت مل گئی۔ اس سے قبل تین مضامین میں پاس نے ہونے والے طلباء کو فیل تصور کیا جاتا تھا، اب طلباء چار، چار مضامین کر کے بھی امتحان دے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خاتون جج کو دھمکیاں دینے پر عمران خان نے معافی پھر نہیں مانگی

طلباء چار مضامین پہلے سال اور چار مضامین کا دوسرے سال داخلہ بھیج کر بھی امتحان پاس کرسکیں گے۔ امتحان پاس کرنے کیلئے طلباء کے پاس کل 4 مواقع ہونگے۔ میٹرک اور انٹر کا امتحان طلباء کو دو سال کے عرصہ میں پاس کرنا لازمی ہوگا۔

ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ طلباء کیلئے بورڈ امتحانات میں آسانیاں پیدا کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، آسانیاں پیدا ہونے سے کمزور بچے بھی امتحان پاس کرسکیں گے۔

مزیدخبریں