ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے

Sep 07, 2022 | 13:37:PM
ملک بھر میں آج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
کیپشن: یوم پاک فضائیہ
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دی اور سلامی پیش کی گئی ۔ 

 7 ستمبر پاک فضائیہ کے شہیدوں اور جانبازوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کا دن ہے، یوم فضائیہ کے موقع پر نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے سب سے کم عمر پائلٹ آفیسر راشد منہاس کی قبر پر پاک فضائیہ کے دستے نے حاضری دی، ایئر وائس مارشل زعیم افضل نے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر راشد منہاس کے بھائی انجم منہاس سمیت اعلیٰ افسروں نے بھی قبر پر پھول رکھے، ائیر وائس مارشل زعیم افضل کا کہنا تھا کہ راشد منہاس کا نام تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔