توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان کا الیکشن کمیشن کو جواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بدھ کو توشہ خانہ ریفرنس کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں جواب جمع کرایا۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر علی ظفر نے ای سی پی میں جواب جمع کروایا۔
عمران خان کے جواب کے مطابق ان کی حکومت کے ساڑھے تین سالہ دور میں 329 تحائف موصول ہوئے۔
عمران خان اور ان کی اہلیہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ میں 58 تحائف ملے۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 30 ہزار روپے سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف حاصل کیے گئے۔
تمام تحائف ٹیکس گوشواروں اور اثاثوں کی تفصیلات میں درج تھے۔
توشہ خانہ میں موجود تحائف میں سے چار فروخت ہوئے۔ جن کے عوض 30 ملین روپے سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: تاریخ کی منفرد مثال، شہباز شریف نے نئی روایت قائم کر دی