آرمی چیف کی تقرری:آفیسرز کی سنیارٹی لسٹ کیسے بنتی ہے؟

Sep 07, 2022 | 14:35:PM

(ویب ڈیسک)آرمی چیف کی تقرری پاکستان میں سب سے زیادہ موضوع بحث بنی ہوئی ،اس حوالے سے مختلف نام بھی سامنے آئے ہیں ،عموماً سرفہرست چار جرنیلوں میں سے ایک کو آرمی چیف مقرر کیا جاتا ہے،آفیسرز کی سنیارٹی لسٹ کیسے بنتی ہے؟

آرمی ایکٹ کے مطابق کسی بھی افسر کی لانگ کورس میں سینیارٹی ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاسنگ آؤٹ کے موقع پر ملنے والے نمبر ، جسے پاک آرمی یا پی اے نمبر کہا جاتا ہے، کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔سروس کی عمر یا اس رینک کے لیے مختص مدت میں سے جو پہلے آئے، اسی کے مطابق ریٹائرمنٹ ہو جاتی ہے۔ مثلا موجودہ آرمی چیف اگرچہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہی دن پاس آوٹ ہوئے تاہم آرمی چیف بننے سے قبل وہ اپنے کورس میں سینیارٹی میں چھٹے نمبر پر تھے جس کی وجہ ان کا پی اے نمبر تھا۔

ضرور پڑھیں : عمران خان نااہل نہیں ہوں گے،بڑا انکشاف
اسی طرح موجودہ سینئر ترین لانگ کورس کے لیفٹیننٹ جنرل سید عدنان اپنے رینک کی مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2022 میں ریٹائر ہوں گے اور یوں وہ فور سٹار جنرل کی دوڑ میں بھی شامل نہیں ہوں گے۔لیفٹینٹ جنرل عاصم منیر، لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا،لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس،لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود،لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید،لیفٹننٹ جنرل محمد عامر،لیفٹننٹ جنرل چراغ حیدرآئندہ برس نومبر میں سینئر ترین ہوں گے اور آرمی چیف بننے کی دوڑ میں شامل ہوں گے۔


مگر اس سے پہلے یہ بتا دیں کہ موجودہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں مزید توسیع نہ کی گئی تو وہ رواں برس نومبر میں فوج سے ریٹائر ہو جائیں گے۔

مزیدخبریں