بس بہت ہوگیا: رکن اسمبلی نے استعفیٰ دے دیا

Sep 07, 2022 | 15:02:PM
رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے
کیپشن: رکن سندھ اسمبلی مستعفی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رکن سندھ اسمبلی معظم علی عباسی نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق جی ڈی ڈے اے کے رکن سندھاسمبلی معظم علی عباسی پی ایس 11 لاڑکانہ سے منتخب ہوئے تھے، معظم علی عباسی نے اپنا استعفیٰ سپیکر سندھ اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نواز نے پاسپورٹ واپسی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

گرینڈ ڈیمو کریٹ الائنس کے رکن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی امداد نہیں کر رہی جس کے باعث سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔

 دوسری جانب پاکستان کی سب سے بڑی منچھر جھیل کے سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا۔

پل ٹوٹنے کی وجہ سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی، اس سے پہلے انڈس ہائی وے پر پانی آنے سے ایک ٹریک پر ٹریفک چل رہا تھا لیکن اب انڈس ہائی وے کے دونوں ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

اس سے قبل منچھر جھیل کے پانی کے بڑھتے دباؤ نے بند توڑ ڈالا تھا تاہم منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگائے گئے  جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے  جس سے 5  یونین کونسلز کے150 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

ادھر منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی تاہم رنگ بند جوہی پر پانی کا دباؤ اب بھی برقرار ہے۔

دادو میں سیم نالہ کالی موری کے مقام پربند کے پشتے کمزور ہونے لگے ہیں جبکہ  دادو شہر اور  بھان سعیدآباد کو بھی خطرات لاحق  ہیں۔ سیہون سے 100 کلومیٹر دور سڑک پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے بسیں اور ٹرک پانی میں ڈوب گئے ہیں۔