(24نیوز) الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں رکن نثار درانی کی سربراہی میں4 رکنی بینچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار اظہر صدیق کی جانب سے معاون وکیل محفوظ بخاری الیکشن کمیشن پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا اسحاق ڈار کی جانب سے کوئی جواب جمع نہیں کرایا گیا۔
نثار درانی نے ریمارکس دیئے کہ اسحاق ڈار نے حلف نہیں لیا، سینٹ کے رکن نہیں تو کیسے نا اہل کریں،اس موقع پرالیکشن کمیشن میں رکن کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں کہتے ہیں الیکشن کمیشن نے کیس سردخانہ میں ڈالا ہے، آپ کو کیس میں بلاتے ہیں تو التواء کی درخواست کرتے ہیں، اسحاق ڈار سینٹ کے رکن منتخب ہوئے لیکن حلف نہیں اٹھایا۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا