پسند کی شادی نوبیاہتا جوڑے کی سزائے موت بن گئی

Sep 07, 2022 | 15:26:PM
  نوبیاہتا جوڑا قتل,اسلام آباد,پولیس , کوہستان , پوسٹ مارٹم ,24 نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) شہر اقتدار میں  نوبیاہتا جوڑا قتل  کردیا گیا ۔

اسلام آباد میں پسند کی شادی کرنے والے  میاں بیوی کو مبینہ طور  پر غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول نثار اور اس کی بیوی کو رات گئے نامعلوم افراد نے گولیاں مارکرقتل کیا، قتل کا واقعہ تھانہ سنگجانی کے علاقے ڈھوک کشمیریاں میں پیش آیا۔

ضرور پڑھیں :’’مجھے مارو‘‘ سوشل میڈیا سٹار مومن ثاقب کی ایک اور ویڈیو وائرل

پولیس کا بتانا ہے کہ مقتولین کا تعلق کوہستان سے تھا جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔ شبہ ہے کہ دونوں کو غیرت کے نام پرقتل کیا گیا جس کی تفتیش جاری ہے، لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا ءکے حوالے کردی جائیں گی۔