وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا بڑا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے سرکاری دفاتر میں ایک سے دو بجے تک نماز ظہر کا لازمی وقفہ کرنے کا اعلان کر دیا۔
رکن اسمبلی ساجد احمد خان بھٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی نے سرکاری دفاتر میں ایک سے دو بجے تک نماز ظہر کا لازمی وقفہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کا سرکاری دفاتر میں ایک سے دو بجے تک نماز ظہر کا لازمی وقفہ کرنے کا اعلان
— Sajid Ahmed Khan Bhatti (@SajidBhattiPP67) September 7, 2022
خیال رہے گزشتہ روز جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا 10 دن بعد نوکریوں سے پابندی اٹھالی جائے گی تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔