مہنگے پھلوں کے فائدے جامن کے بیجوں میں

Sep 07, 2022 | 16:35:PM
جسمانی کمزوری کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کا استعمال
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جسمانی کمزوری دور کرنے کے لیے جامن اور اس کے بیجوں کا استعمال بے حد مفید ہے۔ عام طور سے لوگ یہ کھٹا میٹھا، رس دار پھل جامن، جو نہ صرف کھانے میں لذیذ ہے بلکہ اس کے بیش بہا فائدے ہیں۔ ہم اسے کھا کر اس کی گٹھلی کو پھینک دیتے ہیں، لیکن موسم گرما کے اس خاص پھل کے فائدے صرف گودے ہی میں نہیں بلکہ اس کی گٹھلی میں بھی موجود ہیں۔

جامن کی گٹھلی کا پاؤڈر اور جامن کے گودے کو ملا کر پیسٹ بنا لیں اور فریج میں رکھ لیں۔ اس کے روزانہ استعمال سے جسمانی کمزوری دور ہوتی ہے اور کمر اور جسم کے درد میں آرام ملتا ہے۔

جن لوگوں کا گلا اکثر خراب رہتا ہے وہ بھی اس پھل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ جامن کی گٹھلی کے پاؤڈر کی چھوٹی چھوٹی گولیاں بنا کر رکھ لیں اور شہد لگا کر چوسیں۔ مستقل یہ عمل کرنے سے گلے کی تکلیف میں واضح بہتری آئے گی۔

اسکے علاوہ اگر جامن کی گٹھلیاں سُکھا لیں اور پھر گرائنڈر میں پیس کر ان کا پاؤڈر بنا لیں اور شیشی میں رکھ لیں تو یہ پاؤڈر معدے کے امراض میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ذیابیطس کے مریض بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈینگی کے خلاف پپیتے کا جوس کتنا مفید؟

کولیسٹرول اور بلڈ پریشر کی سطح کو کم کرنے میں بھی جامن مدد کر سکتے ہیں، جو دل کی بیماریوں کے لیے ایک اہم خطرہ ہیں، ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے یہ پھل بہت مفید ہے۔

اس کے علاوہ جامن ہمارے خون کو صاف کرتا ہے اور ہمارے خون سے اُن بیکٹیریا کا خاتمہ کرتا ہے جن کے باعث ہماری جلد کو کیل مہاسوں جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، یوں جامن جِلد کی خوب صورتی کے لیے بھی بہت مفید ہے۔