وزیر اعلیٰ پنجاب کی بر طانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ، تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہوئی اور برطانیہ اور پنجاب حکومت کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر کی ملاقات ہو ئی،ملاقات میں پنجاب حکومت اور برطانیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، برطانوی ہائی کمشنر نے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا پاکستان اوربرطانیہ ترقی وخوشحالی کے مضبوط پارٹنر ہیں،سیلاب زدگان کی مدد کیلئے برطانیہ کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا مزید کہنا تھا برطانیہ کے مختلف شعبوں میں جاری اصلاحاتی پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گیں، سیلاب متاثرہ علاقوں اورسیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیں گے۔