(24 نیوز)توانائی بحران کے ستائے عوام کیلئے بڑی خوشخبری،خیبرپختونخوا میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہو گئے جن سے قومی خزانہ کو 6 کروڑ ڈالرزسالانہ کی بچت ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث مصائب میں گھری پاکستانی عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، کے پی کے میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، کوہاٹ میں دو کروڑ 20 لاکھ کیوبک فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
گیس کے ذخائر مول پیٹرولیم کمپنی نے تولنگ ویسٹ بلاک میں دریافت کئے،گیس کے ذخائر ریکارڈ کم مدت 89 دنوں میں دریافت ہوئے،گیس کے ذخائر کی دریافت کیلئے 4 ہزار 150 میٹر کھدائی کی گئی۔
گیس کے ذخائر دریافت ہونے سے قومی خزانہ کو 6 کروڑ ڈالرز سالانہ کی بچت ہو گی،گیس کے کنویں سے صرف 200 میٹر لائن بچھانی پڑے گی،اضافی گیس کی سپلائی بہت جلد نیشنل سسٹم میں شامل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی بر طانوی ہائی کمشنر سے ملاقات ، تعاون بڑھانےپر تبادلہ خیال