امتحانات میں کتنے نمبر والا پاس ہوگا ؟ بڑی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا

Sep 07, 2022 | 18:20:PM

(ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ ایم بی بی ایس کے لیے پاسنگ شرح 65 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 55 فیصد تھی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے پاسنگ شرح 10 فیصد کم کردی ہے۔

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں پی ایم سی کو تحلیل کیا گیا تھا اب  پی ایم سی کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور جبری برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا بھی فیصلہ  کرلیا گیا ہے ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان گریجویٹ کے لیے این ایل ای کے امتحانات میں تبدیلی کی جائے گی، غیر ملکیوں کے لیے این ایل ای کا امتحان برقرار رہے گا، پاسنگ شرح ایم بی بی ایس کے لیے 65 فیصد اور بی ڈی ایس کے لیے 55 فیصد تھی، ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے لیے پاسنگ شرح 10 فیصد کم کردی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ملک سیلاب سے متاثر ہے دوست ممالک بھی مدد کر رہے ہیں، غریبوں کا پیسہ صحت کارڈ کے ذریعے امیروں پر لگا، ہم کوئی انتقامی کارروائی نہیں کرنا چاہتے اس لیے صحت کارڈ پر کچھ فیصلہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے بڑے ذخائر دریافت، خزانے کو 6 کروڑ ڈالرز سالانہ کی بچت ہو گی

مزیدخبریں