(24 نیوز)ڈالر کی قدر میں اضافہ کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتیں گر گئیں۔
صرافہ ڈیلرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1050 روپے کمی ہوئی جس سے ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 50 ہزار100 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کا بھاﺅ 901 روپے کم ہو کر 1 لاکھ 28 ہزار686 روپے ہے ۔
دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کا بھاﺅ9 ڈالر کم ہو کر 1702 ڈالر فی اونس ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: گیس کے بڑے ذخائر دریافت، خزانے کو 6 کروڑ ڈالرز سالانہ کی بچت ہو گی