پی اے سی کی پاک فوج کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت

Sep 07, 2022 | 19:24:PM

(24 نیوز)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی نے افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے پر الیکشن کمیشن کو عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کر دی،ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر بھی ڈیفالٹرز کو نوٹس بھیجیں۔
تفصیلات کے مطابق پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی)کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہاکہ اگر کوئی ممبر نیشنل اسمبلی ہے تو وہ دوسرا جگہ سے الیکشن لڑ سکتا ہے، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ لڑسکتا ہے لیکن یہ زیادتی ہے اس قانون کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
احمد حسین ڈیہرنے کہاکہ ایک شخص اداروں کیخلاف بات کررہا ہے ،اس معاملے پر آئی ایس پی آر بھی بول پڑا ہے ،سو موٹو لینے والے بھی خاموش ہیں الیکشن کمیشن بھی کچھ نہیں کررہا،میں چاہتا ہوں آپ اس پہ ڈائریکشن دیں ۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ اس معاملے پر وفاقی حکومت کارروائی کرسکتی ہے۔
پی اے سی نے افواج پاکستان کیخلاف بات کرنے پر الیکشن کمیشن کو عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت کردی،پی اے سی نے مزید ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر بھی ڈیفالٹرز کو نوٹس بھیجیں۔
سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہاکہ کمیشن کے سامنے آپ کی بات رکھ دینگے ،قانونی طور پر اس معاملے کو دیکھیں گے۔
پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہاکہ کوئی بھی بالاتر نہیں ،ریلیز نکال کے آپ قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے، ایسے لوگوں کو سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہئے ۔

یہ بھی پڑھیں: گیس کے بڑے ذخائر دریافت، خزانے کو 6 کروڑ ڈالرز سالانہ کی بچت ہو گی

مزیدخبریں