پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال، عمران خان الیکشن کمیشن طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشاور میں پی ٹی آئی کے جلسے میں سرکاری وسائل استعمال کرنے پر عمران خان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے 9 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پشاور میں جلسے سے خطاب کیا تھاجس میں سرکاری مشینری کا استعمال کیاگیا، الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 9 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دیدیا
الیکشن کمیشن نے عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان، صوبائی وزرا تیمور سلیم جھگڑا، اشتیاق ارمڑ، کامران بنگش، شوکت یوسفزئی، انور زیب اور محمد اقبال، مشیر خلیق الرحمان اور معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹس جاری کر دیئے اور 9 ستمبر کو الیکشن کمیشن کے دفتر طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے سی کی پاک فوج کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت