(24 نیوز)چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی )نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی،سابق وزیر قانون سلطان محمد خان نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، سلطان محمد خان 10ستمبر کو عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے عمران خان کو شکست دینے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کردی،این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پی ٹی آئی ایم پی اے سلطان محمدخان کے خاندان پر کامیاب جرگہ کیا، صدر اے این پی خیبرپختونخواایمل ولی خان نے کہا کہ ہم چارسدہ میں اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیں گے، ہر پشتون پر جرگہ کریں گے، نو بال پر وکٹ کی بات کرنیوالے گھر میں بیٹھ کر خوشیاں منائیں۔
صدر اے این پی پختونخوانے کہاکہ سلطان محمدخان کا خاندان ہمارا خاندان ہے اور آج کا جرگہ ایک اہم سنگ میل ہے، ان کاکہناتھا کہ باچاخان نے قومی اتحاد کی بات کی تھی اور ہم آج اسی راہ پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی اے سی کی پاک فوج کیخلاف بات کرنے پر عمران خان کو نوٹس بھیجنے کی ہدایت