چہلم حضرت امام حسین ؓکے دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ملک بھر میں چہلم حضرت امام حسین ؓ کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات کا سلسلہ جاری ہے ،ایسے میں محکمہ داخلہ سندھ نے ڈرون کیمرے اڑانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات کو نشتر پارک سے حسینیہ ایرانیان امام بارگاہ کھارادر تک چہلم حضرت امام حسینؓ کے مرکزی جلوس کی کوریج کے لیے ہیلی کیم اڑانے پر پابندی عائد ہوگی ، پولیس کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:ندا یاسر آن لائن فراڈ کا شکار ہوگئیں