کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر باپ اور بیٹا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے کورنگی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں پر باپ اور بیٹے کو قتل کر دیا۔
کورنگی نمبر 2 میں 3 ڈاکوؤں نے بک اسٹال میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر بک اسٹال کے بزرگ مالک اور ان کے بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی طارق نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار تین ملزمان دکان کے باہر آئے تھے، دو ڈاکو دکان کے اندر داخل ہوئے اور لوٹ مار کی جبکہ ایک ڈاکو دکان کے باہر کھڑا پہرہ دیتا رہا۔
مزید پڑھیں: چہلم حضرت امام حسین ؓکے دوران ڈرون کیمرے اڑانے پر پابندی عائد
ایس ایس پی طارق نواز کا کہنا تھا کہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ سے باپ بیٹا جاں بحق ہو گئے، موقع سے گولیوں کے چار خول ملے ہیں، ملنے والے خولوں کو فارنزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کر لی ہے، فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے، بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔