پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پرائز بانڈز رکھنے والے شہریوں کی حکومت نے سن لی، اسٹیٹ بینک نے غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرائز بانڈز کی تاریخ میں توسیع کے حوالے سے ہدایت جاری کردی ہے ، مختلف مالیت کے غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو تبدیل یا کیش کرانے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تھی جسے اب 30 جون 2024 تک بڑھا دیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: اہم سیاسی شخصیت کا انتقال ہو گیا
اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 7ہزار 500 ، 15 ہزار ،25 ہزار اور 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز تبدیل یا کیس کرائے جا سکیں گے ، اسٹیٹ بینک نے تاریخ میں توسیع کے بعد تمام برانچز کو غیر رجسٹرد پرائز بانڈز کو کیش اور تبدیل کرنے کی ہدایت کردی، تمام کمرشل بینکوں کو تبدیل یا کیش کرائے جانے والے غیر ریجسٹرڈ پرائز بانڈز کو 31 جولائی 2024 تک جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی ، غیر رجسٹرڈ پرائز بانڈز کو کیش یا تبدیل کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مقصد عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بڑی پابندی عائد