(ویب ڈیسک ) چیئرمین فارن ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان کا کہنا ہے کہ پہلے لوگ ڈالر خریدنے کیلئے آتے تھے، اب دو دن سے ڈالر بیچنے کیلئے آ رہے ہیں لیکن کوئی خریدنے والا نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ملک بوستان کا کہنا تھا کہ ڈالر بلیک کرنے والے اور سٹے باز انڈر گراؤنڈ ہو گئے ہیں ، ایکسچینج کمپنیوں سے متعلق اسٹیٹ بینک کے اقدامات درست ہیں جس کے باعث اب ڈالر مزید سستا ہو سکتا ہے ۔
ماہر معیشت خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک نے جو قدم آج لیا ہے یہ بہت پہلے لینا تھا،واضح رہے کہ ملک میں تین روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر 17 روپے سستا ہوا ہے،گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 312 روپے پر بند ہوا ہے،جبکہ دو روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے سستا ہونے کے بعد 323 روپے پر بند ہوا تھااور تین روز قبل اوپن مارکیٹ میں ڈالر 329 روپے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں پھر بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل اور گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی
ملک بوستان نے اہم انکشاف کیا کہ بلیک مارکیٹ کے کارندے ہمارے کلائنٹس کو راستے میں روک کر ہم سے زیادہ ریٹ آفر کرتے تھے، اس کی وجہ سے ہماری سپلائی متاثر ہوئی،ہمیں مانیٹرنگ پر کوئی اعتراض نہیں، ایکسچینج کمپنیز کے دفاتر کے باہر سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی درخواست ہم نے خود آرمی چیف اور اعلیٰ حکام سے کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پرائز بانڈز رکھنے والوں کی سنی گئی