اصل جنگ انتظار کر رہی ہے، بھارت کیخلاف میچ سے قبل حارث رؤف کا بڑا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارت کیخلاف اہم میچ سے قبل سپیڈ سٹار حارث رؤف کا کہنا ہے کہ اصل جنگ تو ہمارا ابھی انتظار کر رہی ہے ۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے یک طرفہ میچ میں پاکستان کا بنگلادیش سے میچ جیتنے کی خوشی میں اسپیڈ گن حارث رؤف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا ہے۔
جس میں حارث رؤف کا کہنا ہے کہ کیا بہترین فتح آج ہم نے حاصل کی ہے۔ میں ٹیم کی جانب سے بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے فتح میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقعہ دیا۔ یہی نہیں اس موقعے پر میں اپنے کپتان بابر اعظم کا خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو ہماری طاقت ہیں۔
What a fantastic day on the field! Grateful for the opportunity to contribute to our victory today. Thanks to the incredible support from @babarazam258, who's been a pillar of strength. With eyes locked on the match against India, the real battle awaits.#PAKvBAN #AsiaCup2023 pic.twitter.com/0di4XAD7db
— Haris Rauf (@HariisRauf14) September 6, 2023
اس کے علاوہ اب ہماری نظریں روایتی حریف بھارت سے ہونے والی جنگ پر مرکوز ہیں، کیونکہ اصل جنگ تو ہمارا ابھی انتظار کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: خوفناک ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق، 4 زخمی
واضح رہے کہ اس بہترین میچ میں حارث رؤف نے ایک مرتبہ پھر اپنا جلوہ دکھاتے ہوئے سب سے زیادہ بنگالی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اُن کے حصے میں مجموعی طور پر 4 وکٹیں آئیں۔ اُنہوں نے اوپنر محمد نعیم کو 20 رنز اور توحید ہردوئے کو 2 رنز پر چلتا کیا۔ اس کے بعد مشفیق الرحیم کو 64 رنز پر، تاسکن صفر پر حارث نے آؤٹ کر دیا ۔