(24 نیوز )سابق خاتون اول بشری بی بی کو توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں سے متعلق کیس میں 12 ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس کی سماعت ہوئی، بشری بی بی ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئیں، بشری بی بی اپنے وکلا سلمان صفدر،انتظار پنجوتھا، نعیم پنجوتھا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں،تفتشی افسر نے عدالت کے روبرو پیش ہو کر کہا کہ بشری بی بی کی گرفتاری مطلوب ہے،بشری بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ تین تین گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشری بی بی کی نہیں،عدالت نے استفسار کیا کہ معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی ؟ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں،تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ بشری بی بی کی وائس میچنگ کیلئے وقت دیا جائے،عدالت نے تفتیشی کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 12 ستمبر تک کیلئے ملتوی کر دی ۔
یہ بھی پڑھیں:پہلے لوگ ڈالر خریدنے اب بیچنے کیلئے آ رہے ہیں ،خریدنے والا کوئی نہیں ،بوستان ملک