پیٹرول، ڈیزل مزید مہنگا؟عوام تیار ہوجائیں, نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی

Sep 07, 2023 | 10:42:AM

(ویب ڈیسک)نگران حکومت مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پرایک بار پھر پیٹرول بم گرنے کو تیار،عوام پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوجائیں، ای سی سی نے پٹرولیم ڈیلرز اور تیل کمپنیوں کا مارجن بڑھانے کی آخر کار منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد نگران حکومت  ایک بار پھر  پٹرولیم مصنوعات کی جانب آ گئی،نگران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس نگران وزیرخزانہ شمشاد اختر کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔

اجلاس میں نگران حکومت کی جانب سے پیٹرول اور ڈیزل پر 3.5روپے مارجن بڑھانے کی منظوری دی گئی  جس کے بعد 15ستمبر سے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے،فیصلے کے مطابق پہلے مرحلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیلئے15ستمبر سے47پیسےفی لیٹرمارجن بڑھے گا جبکہ ڈیلرز کیلئے پیٹرول اور ڈیزل پر مارجن میں 1.64روپے فی لیٹر مارجن بڑھانے کا  اصولی فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف راضی ،بجلی صارفین کی سنی گئی،کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا،بڑی خبر سامنے آ گئی

نگران اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کیلئے پلان بنانے کی بھی منظوری دی گئی ہے، پی آئی اےکیلئے1.3 ارب روپے کی گرانٹس کی سمری مسترد کردی گئی،پی آئی اے نے 1.3ارب کی ایف بی آر کو ادائیگیاں مؤخر کرنے کی استدعا کی تھی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈیلروں کیلئے پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے مارجن 41پیسے فی لیٹر بڑھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:قیمتوں میں بڑا ردوبدل،موٹرسائیکل اور گاڑی کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر آ گئی

خیال رہے کہ  نگران حکومت نے ایک ماہ میں دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گراگیا، پیٹرول 14 روپے 91 پیسے اور ڈیزل 18 روپے 44 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس سے پیٹرول کی نئی قیمت 305.36 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311.84 پیسے ہو گئی۔

مزیدخبریں