(24 نیوز)6 ستمبر1965 ایک تاریخ ساز دن تھا جس دن ہماری فوج و قوم نے یک مشط ہوکر اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئے۔جب پوری قوم ایک پیج پر تھی پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک واحد دن ہے جب ہماری پوری قوم نے اپنی فوج کے ساتھ مل کر اپنے دشمن ملک کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔
24 نیوز کے پروگرام’ سلیم بخاری شو‘ میں گروپ ایڈیٹر سٹی نیوز نیٹ ورک سلیم بخاری یوم دفاع کے حوالے سے ساری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ یہ ایک تاریخ ساز دن تھا جب پوری قوم ایک پیج پر تھی پاکستان کی تاریخ کا یہ ایک واحد دن ہے جب قوم نے یک مشت ہوکر اپنے سے 10 گنا بڑے دشمن کو ناکوں چنے چبوا دئے۔
6 سمبر1965 ایک تاریخ ساز دن جب دشمن کی فوج نے ہم پر حملہ کیا لیکن ہماری فوج و قوم نے اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، ہماری پوری قوم نے اپنی فوج کے ساتھ مل کر اپنے سے 10 گنا بڑے ملک کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔ہماری فوج نے ہر میدان میں ان کو ناک آؤٹ کیا اس دن ہمارے نوجوانوں نے جس طرح ہندستان کی بری کو فوج کو تباہ کیا اور ہماری ائرفورس نے جس طرح انکے لڑاکا طیاروں کو تباہ کیا ان کے جس طرح پرخچے اڑائے اس کی مثال نہیں ملتی۔ ااور ان کا مواد اب بھی ہماری آرمی کے میوزیم گھروں میں ہم نے محفوظ کیا ہوا ہے تاکہ کوئی اور ہمیں میلی آنکھ سے دیکھنے سے پہلے عبرات پکڑ لیں۔
اور ہماری بحری فورس کی آبدوزوں نے جس طرح ان کو تباہ کیا اور سب سے اہم یہ تھا کہ چونڈہ کے مقام پر جو ٹینکوں کی جنگ ہوئی یہ والڈوار 2 کے بعد ٹینکوں کی سب سے بڑی جنگ تھی جس میں ہمارے جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ان کو نیست و نابود کردیا ان کے ٹینکوں کے پرخچے اڑا دئیے۔جس جگہ یہ لڑائی ہوئی اس جگہ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان کہا جاتا ہے کیونکہ اس مقام پر دنیا نے دیکھا کہ لوگوں نے اپنے ساتھ بم باندھ کر ان ٹینکوں کو تباہ و برباد کردیا اور اتنی بڑی طاقت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا، اور الٹا ہم نے ان کےعلاقوں کو قبضے میں کیا۔
مزید پرھیں:توشہ خانہ کی جعلی رسیدیں،بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 12 ستمبر تک توسیع
انہوں نے بتایا کہ پٹھان کوٹ کی ہائی وے تین دن تک ہمارے جوانوں کے قبضے میں رہی جس سے بھارت کی چیخیں نکل گئی اور وہ اقوام متحدہ کی طرف دوڑا ایسا ایک دفعہ نہیں ہوا بلکہ 3 دفعہ اس کو منہ کی کھانی پڑی اور اس نے اپنا فیصلہ اقوام متحدہ کی طرف لے جانا پڑا۔
ہمیں اپنی فوج وقوم پر فخر ہے اور اس پر ہماری قوم ایک پیج پر ہے ہم ایک جوہری ملک ہیں اور ہمارے جوہری ہتھیار ہماری فوج کی نگرانی میں ہیں ۔ جس وجہ سے ہم طاقت ور ہیں اور ایک بات آپ لوگوں سے شیئر کرتا چلوں کہ ہمارے جو ٹیکنیکل ہتھیار ہیں جن کو چھوٹے نیوکلئیر ویپن کہا جاتا ہے بھارت ان سے خوف زدہ ہے کیونکہ اس کے پاس اتنی کپیسٹی نہیں ہے کہ وہ ان کو برداشت کرسکے اور اگر کبھی اس نے اس طرح کی حرکت کرنے کی کوشش کی تو اس کے اوپر ایٹمی ہتھیاروں کی بارش ہوجائے گی۔
ہمیں اپنے جواںوں کے اوپر فخر ہے جو اپنی جان کا نظرانہ پیش کرنے سے کبھی بھی نہیں گھبراتے اور پوری کی پوری قوم ایک پیج پر ہے۔اس میں وہ کسی طرح سے بھی تقسیم نہیں ہے۔