جنرل اسمبلی کا اجلا س،نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ شرکت کریں گے

Sep 07, 2023 | 12:06:PM

(محسن الملک)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلا س میں شرکت کریں گے۔ وہ یو این جی اے کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے ان  کا خطاب 22 ستمبر بروز جمعہ ہو گا۔

انوا رالحق کاکڑ اس دوران مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں  بھی کریں گے، امریکی صدر کی جانب سے دئیے گئے عشائیے میں شرکت کریں گے۔جنرل ڈیبیٹ کا آغاز 19 ستمبر کو ہوگا ،برازیل جنرل اسمبلی سیشن بحث کا آغاز کرے گا۔امریکی صدر جو بائیڈن19 ستمبر کو تقریر کرنے والے دوسرے سربراہ مملکت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرول، ڈیزل مزید مہنگا؟عوام تیار ہوجائیں, نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی

مزیدخبریں