بجلی بچت پروگرام،ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار شام کو بند کرنے کا فیصلہ

Sep 07, 2023 | 12:08:PM
 بجلی بچت پروگرام،ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار شام کو بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں دکانیں اور کاروبار مغرب کے وقت بند کرنےکی تجویز پیش کردی۔

ذرائع وزارت توانائی کے مطابق تجویزپریکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد کا امکان ہے اور  تجویز پر عمل درآمد کیلئے تمام چیمبرز آف فیڈریشن اور تاجر تنظیموں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے،اس تجویز پر چاروں صوبائی حکومتوں کو عمل کرنے کا کہا جائے گا جبکہ بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کا مسودہ تیارکیا جارہاہے، اس اقدام سے روزانہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؟عوام تیار ہوجائیں, نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی

ذرائع کا کہنا ہے کہ  ملک میں بجلی کی بچت کیلئے نگران حکومت نے مارکیٹیں جلد بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یکم اکتوبر سے 15 فروری تک اس پر عمل ہوگا،کاروبار جلد بند کرنے سے بجلی کی بچت ہوگی، مارکیٹیں جلد بند کرنے کیلئےمشاورت شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف راضی ،بجلی صارفین کی سنی گئی،کتنے یونٹ پر کتنا ریلیف ملے گا،بڑی خبر سامنے آ گئی