بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان

Sep 07, 2023 | 14:29:PM

(ویب ڈیسک)بجلی استعمال کرنے والے ہو جائیں تیار،نگران حکومت نے بجلی چوروں اور بل ادا نہ کرنے والوں کیخلاف بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا،بجلی چوروں کو خصوصی عدالتوں سےسزائیں ملیں گی۔

اسلام آباد میں نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی اور نگران وزیرتوانائی محمد علی نے مشترکہ کانفرنس کی، وزیرتوانائی محمد علی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہرعلاقے کے اندر مختلف نوعیت پر بجلی کی چوری ہوتی ہے، جب تک بجلی کی چوری ختم نہیں ہوگی قیمتیں نیچے نہیں آسکتیں،وزیراعظم کی ہدایات ہیں  کہ بجلی چوری کرنیوالوں سےریکوری کریں، اسلام آباد،لاہور،گوجرانوالہ،فیصل آباداورملتان ڈسٹریبیوشن کمپنی میں 100 ارب کا نقصان ہے جبکہ پشاور، حیدرآباد،کوئٹہ،سکھر،آزادکشمیرڈسٹری بیوشن کمپنی میں479ارب روپےکانقصان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل مزید مہنگا؟عوام تیار ہوجائیں, نگران وزیرخزانہ نے منظوری دیدی

نگران وزیر توانائی  محمد علی نے  مزید کہا کہ ہمارے پاس ڈیٹا ہے کہ کن فیڈرز سے بجلی زیادہ چوری ہوتی ہے ،جن علاقوں میں چوری زیادہ ہے وہاں پر ڈیٹا کے مطابق کارروائی کریں گے ، تمام ڈیٹا ہے کونسے علاقوں میں بجلی کی چوری زیادہ اورکہاں کم ہے، مردان کےعلاقےمیں بجلی چوری بہت زیادہ ہے، مردان میں 50 سے 83 فیصد تک بجلی چوری یا ادائیگیاں نہیں کر رہے۔

 نگران وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی چوری کم کرنےکیلئےکریک ڈاؤن کریں گے ، بجلی چوری روکنے کیلئے تین اسٹیپ لئےہیں، جہاں پر 30 سے 60 فیصد نقصان ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹرکوشامل کرسکتے ہیں،ماضی میں بجلی کارخانوں میں صرف حکومت ہی بجلی خریدسکتی تھی، کیپسٹی پے منٹ کم کرنے پر کام ہورہا ہے تھوڑاوقت لگےگا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی اڑان تھم گئی،انٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی اہم خبر آ گئی

نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ  کسی وزیرکومفت بجلی نہیں ملتی، جوالاؤنسزملتے ہیں ان کے بھی اعدادوشمارہیں،589ارب روپے کی بجلی ہر سال چوری ہوتی ہے ، بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے لوگوں کااحتجاج جائزہے، لوگوں کی پریشانیوں کاحل نکالنا ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے، گھریلو صارفین میں بعض بجلی چوری اور بعض بل ادا ہی نہیں کرتے۔

مزیدخبریں