عاصم اظہر اور میرب علی کی شادی کب ہوگی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے اپنی اور میرب علی کی شادی کے حوالے سے اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے دل جیت لیے۔
بطور گلوکار یوٹیوب سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عاصم اظہر نے نہ صرف پاکستانی عوام کو اپنی گائیکی سے محسور کیا بلکہ سرحد پار بھی اپنی آواز کا جادہ چلایا۔
حال ہی میں عاصم اظہر نے نجی پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوع پر بات کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے اور اداکارہ میرب علی کی شادی سے متعلق اہم اعلان کردیا۔
View this post on Instagram
منگنی جیسی خاص تقریب کو نہایت سادگی سے سرانجام دینے کے بعد یہ جوڑا اپنی شادی سے متعلق کیا رائے رکھتا ہے عاصم اظہر سے اس بات سے پردہ اُٹھادیا۔
ہمیشہ سے ٹاک آف دی ٹاؤن رہے والے گلوکار کا دورانِ انٹرویو کہنا تھا کہ 'منگنی ہوئی ہے تو شادی بھی کبھی نا کبھی ہوجائے گی'
View this post on Instagram
گلوکار کا کہنا تھا میں پرانے خیالات کا مالک ہوں اس وجہ سے میرے نزدیک خاندان کے فیصلے اور طور طریقے اہمیت رکھتے ہیں اس لیے اس بات کا فیصلہ مکمل طور پر میرےاور میرب کے والدین کریں گیں'۔
عاصم کا کہنا تھا کہ بڑوں اور گھر والوں کی رضامندی برکت کا سبب بنتی ہے اسی لیے ہمارا خیال ہے کہ شادی کے تمام کام گھر والوں کی مرضی اور انکی رضامندی سے انجام دیے جائیں گے'۔
View this post on Instagram
شادی کے حوالے سے عاصم کا مزید کہنا تھا کہ ہر وہ چیز جس میں والدین کی رضامندی شامل ہو اس میں برکت ہے شادی کی تاریخ جب بھی طے پائے گی آپ سب کو معلوم ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ اداکار و گلوکار عاصم اظہر اپنی فنی قابلیت کے سبب لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram