(24 نیوز ) بالی ووڈ کوئین ایشوریا رائے اپنی اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں یہی وجہ ہے کہ پوری دنیا ان کی دیوانی ہے اور ہو بھی کیوں نہ آخر وہ مس ورلد رہ چکی ہیں ۔
اب ایشوریا رائے کو پاکستان میں دیکھا گیا ہے اور اس بات کے پاکستان اور بھارت دونوں طرف سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں ، اس کی وجہ یہ ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایشوریا رائے کو پاکستان میں ایک تقریب میں شرکت کرتے دیکھا گیا ہے ، لیکن دراصل ویڈیو میں دیکھی جانے والی خاتون بھارتی اداکارہ نہیں بلکہ پاکستانی بزنس ویمن کنول چیمہ ہیں ، جنہیں دیکھ کر ہر کوئی حیران رہ گیا ہے یہاں تک کہ اداکارہ غنا علی بھی ان پر فداح ہو گئیں ۔
پاکستانی مشہور ادکارہ غنا علی نے سماجی رابطوں کی سائیٹ انسٹا گرام پر کنول چیمہ کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بہت خوبصورت ہیں اور ان کی آواز بھی بہت خوبصورت ہے ۔