5 ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے بیان جاری کر دیا

Sep 07, 2023 | 16:43:PM
5 ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے بیان جاری کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے  آخر کارمن گھڑت قرار دیدیا۔

تفصیلات  کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا  تھاجس کی وزارت خانہ  نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا ، وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے، 5 ہزار کے نوٹ  کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:  ڈالر مہنگا ہونے کے منتظر افراد کو بڑا دھچکا، اسٹیٹ بینک سے بھی بڑی خبر آ گئی