(ویب ڈیسک) 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کی بندش سے متعلق اطلاعات کو وزارت خزانہ نے آخر کارمن گھڑت قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا جعلی نوٹیفکیشن وائرل کر دیا گیا تھاجس کی وزارت خانہ نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ 5 ہزار کا کرنسی نوٹ بند نہیں کیا جا رہا ، وزارت خزانہ کے ترجمان نے کہاکہ سوشل میڈیا پر 5 ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کا نوٹیفکیشن جعلی ہے جس میں 5 ہزار کے نوٹ 30 ستمبر سے بند ہونے کی افواہ ہے، 5 ہزار کے نوٹ کو بند کرنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مہنگا ہونے کے منتظر افراد کو بڑا دھچکا، اسٹیٹ بینک سے بھی بڑی خبر آ گئی