(24 نیوز)کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر سستا ہونے پر ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کمی سے1921 ڈالر فی اونس تک گرگیا، ڈالر 5 روپے سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں بڑی کمی ، فی تولہ قیمت میں 5800 روپے کی کمی واقع ہوگئی۔
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 2لاکھ 16 ہزار 500 روپے تک گرگئی،10 گرام سونا 4972 روپے کمی سے 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے تک گرگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی سے 2650 روپے پر آگئی۔
خیال رہے کہ تین دن میں سونے کی فی تولہ قیمت 22 ہزار 600 روپے کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:5 ہزار کا نوٹ بند ہو گا یا نہیں؟ وزارت خزانہ نے بیان جاری کر دیا