(24 نیوز)امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد3 روز کے دوران دیگر ممالک کی کرنسیوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ یورو اور برطانوی پاونڈ نے دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑدیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5روپے مزید سستا ہوگیا ،جس کے بعد 312 روپے سے گھٹ کر 307روپے تک گر گیا، جبکہ دیگر کرنیسوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن جنرل سیکریٹری ظفر پراچہ کے مطابق کریک ڈاون کے بعد اب تک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 روپے سستا ہوچکا ہے،اوپن مارکیٹ میں ڈالر خریدنے والے اب نہیں آرہے،پالیسیوں میں بہتری کرکے روپے کی قدرمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،ڈالر سستا ہونے سے درآمدی لاگت کم ہوگی تو مہنگائی کی بڑھتی رفتار کو کم کرے گا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 8 روپے سستا ہوکر 327 روپے تک گرگیا ،برطانوی پاونڈ 13 روپے سستاہوکر 384 روپے، امارتی درہم 350 پیسے سستا ہوکر 86.30 روپے تک گرگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 3 روپے سستاہوکر 80.30روپے تک گرگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روزبڑی کمی،خریداروں کی چاندی ہو گئی