24 نیوز: ڈالر کے غیرقانونی کاروبار، سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی اور ہنڈی حوالہ کے بزنس کے خلاف ایف آئی اے کا کریک ڈاون تیز ہو گیا۔ جمعرات کے روز ایف آئی اے پشاور سرکل نے حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کے غیر قانونی کاروبار کے خلاف چوک یادگار پشاور میں بڑا آپریشن کیا۔
پشاور ایف آئی اے نے انٹیلیجنس معلومات کی روشنی میں حوالہ ہنڈی اور ڈالرز کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے اڈوں پر چھاپے مارے، آپریشن کے دوران ایک ژخص کو گرفتار کیا گیا جبکہ متعدد دوکانیں سربمہر کر دی گئیں۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص ہنڈی حوالہ کے زریعہ کرنسی کی سمگلنگ ، کرنسی کےغیر قانونی لین دین اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے۔ ملزم سے 82 ہزار پاکستانی ،1000، افغانی ، 10درہم اور 50 پاؤنڈ برآمد ہوئے۔ پشاور چوک یادگار میں حوالہ ہنڈی میں ملوث متعدد دکانیں کو سیل کردی گئیں جبکہ ان دوکانوں پر کاروبار کرنے والے افراد چھاپے سے پہلے ہی دوکانیں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے ۔