پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 50 پوائنٹس کی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 5 روز بعد 46 ہزاروپے میں واپس آگیا، تاہم کاروبار اختتام تک 46 ہزار سے اوپر نہ رہ سکا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غیر مستحکم حالات تمام شعبہ زندگی کو متاثر کر رہے ہیں جبکہ تمام اشیاء ضرورت کی قیمت روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں اور کاروبار بھی آئے دن بد سے بدترین حالات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کا اختتام بھی منفی رہا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس 50 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 46 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا، 100 انڈیکس 45 ہزار 757 کی سطح پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 332 پوائنٹس کے بیںڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 46 ہزار 35 رہی۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کی قدر میں اضافہ ،یورو اور برطانوی پاونڈکی بڑی چھلانگ،دیگر کرنسیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
حصص بازار میں آج 17 کروڑ 70 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 58 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8 ارب روپے بڑھ کر 6 ہزار 789 ارب روپے ہے،آج 320 کمپنیوں کے شئیرز میں کاروبار ہوا ،159 کی کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ اور 139 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔