توشہ خانہ کیس،سابق خاتون اول بشری بی بی نیب آفس سے روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف کی اہلیہ، سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی نیب راولپنڈی آفس سے روانہ ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو آج طلب کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بشریٰ بی بی سے تحقیقات کی ،بشری بی بی ساڑھے چار گھنٹے تک نیب آفس کے اندر موجود رہیں۔
کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کی جانب سے بشری بی بی سے متعدد سوالات کیے گئے۔