پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این اےکے اہل خانہ کے نام سٹاپ لسٹ سے خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے اہل خانہ کے نام عبوری قومی شناختی فہرست (پی این آئی ایل) کی قانونی حیثیت سے نکال دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پی ٹی آئی کے سابقہ ایم این اے فضل محمد خان کے اہل خانہ، ز ینب علی,حیاء فضل خان کے نام پی این آئی ایل سے نکال دیئےگئے۔
ذرائع کے مطابق محمد علی قادر اور محمد موسیٰ خان کے نام بھی سٹاپ لسٹ سے نکال دیئے گئے،عدالتی فیصلے کی روشنی میں انکے نام پی این آئی ایل سے خارج کئے گئے ہیں۔
سابقہ ایم این اے کے اہل خانہ کے نام5جولائی2023 کو سٹاپ لسٹ میں شامل کئے گئے تھے۔