میو ہسپتال میں اپ گریڈیشن کا کام شروع، نگران وزیراعلیٰ کا دورہ

Sep 07, 2023 | 20:22:PM

This browser does not support the video element.

(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کا دورہ کیا اور وہاں شروع کیے گئے اپ گریڈیشن کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے ایمرجنسی بلاک کی لیب اور پہلے، دوسرے، تیسرے اور چوتھے فلور کا تفصیلی معائنہ کیا اور یہ تمام کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پرانے ایمرجنسی بلاک کو اپ گریڈ کرکے تقریباً 2 سو بستروں کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایمرجنسی بلاک بنایا جائے گا اور تعمیر و بحالی کے دوران ایمرجنسی کو عارضی طور پر ٹی بی وارڈ میں شفٹ کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن میں اعلیٰ معیار اور جدید سہولتوں کی فراہمی کیلئے ضروری ہدایات دیں۔ 

انہوں نے ٹی بی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی کو شفٹ کرنے کے حوالے سے انتظامات کاجائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی سیکرٹری داخلہ عبداللہ سُنبل کی نماز جنازہ ادا، وزیراعلیٰ پنجاب کی شرکت

اسکے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی  نے کہا کہ کیفے ٹیریاز میں حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کھانے پینے کی معیاری اشیاء مناسب نرخوں پر ملنی چاہئیں۔ میو ہسپتال کے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن کو جتنی ممکن ہوسکا مکمل کریں گے۔

سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے ایمرجنسی بلاک کی اپ گریڈیشن، ریڈنگ روم اور کیفے ٹیریاز کے تعمیراتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔

صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹر جاوید اکرم، سیکرٹری صحت، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزیدخبریں