(24 نیوز) نگراں وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گورنر سندھ نے نگران وزیرِ تجارت سے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتِحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر سندھ نے ڈاکٹر گوہر اعجاز کو کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی نگراں وزیر تجارت گوہر اعجاز سے ملاقات
اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزارتِ تجارت تاجروں کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے اور کراچی کے تاجروں کے مسائل پر خصوصی توجہ مرکوز ہے۔